Official Web

اسپینش فٹبال لیگ : سیویا نے اسپانیول کو 0-2 سے شکست دے دی

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ویلنشیا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان میچ ایک۔ ایک گول سے برابر ہوگیا۔

پہلے ہاف میں کسی بھی ٹیم کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی،میچ کے دونوں گولز دوسرے ہاف میں ہوئے اور  ایتھلیٹک کلب کے اینیگو مارٹینز نے 69 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

تاہم کھیل کے آخری لمحات میں ویلنشیا کے مارکوس اینڈرے نےگول کرکے مقابلہ ایک۔ ایک سے برابرکردیا۔

آج ہونے والے اسپینش فٹبال لیگ کے دوسرے میچ میں الاویز نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو 0-1 سے شکست دے دی، میچ کا واحد گول الاویز کے وکٹور لاورویا نے کیا۔

آج ہونے والے تیسرے میچ میں سیویا نے اسپانیول کو 0-2 سے شکست دی، سیویا کے یوسف النصری نے 13 ویں منٹ میں گول کیا،دوسرا گول سیویا کے رافا میر نےمیچ کے 87 ویں منٹ میں گول کیا۔

  ٹاپ ٹیم ریال میڈرڈ اور ویاریال رات 12 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

خیال رہے کہ ویا ریال اس وقت یورپا چیمپئن ہے، اس نے فائنل میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

ویا ریال صرف 50 ہزار افراد پر مشتمل ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا مقابلہ لیگ کے سب سے بڑے کلب سے ہونے جارہا ہے۔

لا لیگا کے ایکشن سے بھرپور میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔