Official Web

رجب طیب اردوان نے امریکا پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا

استنبول:  ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا۔

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا دہشت گردوں سے لڑنے کے بجائے مدد فراہم کرتا ہے، نیٹو ممبر ہونے کے ناطے یہ بات پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں، وائی پی جے جیسی دہشت گردوں تنظیموں کو امریکا ہتھیار فراہم کرتا ہے۔ امریکاشام میں مزید کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شام، ایران اور روس کو مل کر شام کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ترکی کی جنوبی سرحد پر شامی حکومت کی وجہ سے مستقل خطرہ لاحق ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ روسی صد رپیوٹن ایک دوست ہونے کے ناطے شام کے معاملے پر ہمارے تحفظات دور کریں، روس کے ساتھ تجارت کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہمارا ہدف ہے۔