Official Web

حلیم عادل نے رکن سندھ اسمبلی سے دوسری شادی کی تصدیق کردی، اہلیہ کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو المعروف دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں کامل حلیم شیخ تحریر ہے۔

دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ— فوٹو: سوشل میڈیا
دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ— فوٹو: سوشل میڈیا

اس سلسلے میں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کی اور کہا کہ دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

دعا بھٹو سے شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی — فوٹو: سوشل میڈیا
دعا بھٹو سے شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی — فوٹو: سوشل میڈیا

ان کا کہنا تھاکہ یہ ذاتی معاملہ ہے اور جب چاہتا اپنی شادی کو ظاہر کر سکتا تھا۔

طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں— فوٹو: سوشل میڈیا
طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں— فوٹو: سوشل میڈیا

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ دعا بھٹو سے شادی 2018 میں الیکشن کے بعد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر تیمور تالپور کا کہنا تھاکہ سیاست سے بالاتر ہوکر میں حلیم عادل شیخ کو شادی اور بھتیجے کی مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ دکھ اس چیز کا ہوا کہ حلیم عادل نے شادی کی دعوت نہیں دی ورنہ میں بھی ولیمے میں شرکت کر لیتا۔

%d bloggers like this: