Official Web

اقوم متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لئے گروپ آف فرینڈز کا پہلا اجلاس

ستمبر23کو نیویارک میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل  نمائندے چانگ جون نے "اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کےلیے گروپ آف فرینڈزکے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینکا نے اجلاس کی صدارت کی۔الجیریا ، بولیویا ، لاؤس ، بیلاروس ، ایرانی وزیر خارجہ اور روسی نائب وزیر خارجہ سمیت گروپ ممبران کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کے بعد ایک "مشترکہ بیان” جاری کیا۔ 

چانگ جون نے اجلاس میں کہا کہ جب سے چین کی اقواممتحدہ میں  قانونی نشست بحال ہوئی ہے چین اقوام متحدہ کےچارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا عملی اقدامات کے ساتھ دفاع کر رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تبدیلی کی اس صدیاور نوول کورونا وائرس وبا کے چیلنجز کی وجہ سےہمیں پہلے سےکہیں زیادہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی ضرورت ہے ، اور ہمیں عالمی سطح پر ان چیلنجز کا مشترکہ طور پرجواب دینے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔