Official Web

انسانی حقوق کونسل میں چین اور اس کے ہم خیال ممالک کا متعلقہ ممالک سےغیر قانونی فوجی مداخلت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

چین کے اقوام متحدہ جنیوا مشن کے وزیر جیانگ ڈوان نے بائیسستمبر کو  روس ، کیوبا ، سری لنکا ، ایران اور لاؤس سمیت دیگردس سے زائد ہم خیال ممالک  کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکمشترکہ تقریر کی جس میں متعلقہ ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیرقانونی فوجی مداخلت بندکریں۔تقریر میں کہا گیا کہ متعلقہ ممالک نے "جمہوریتاور "انسانی حقوقکو ایک بہانے کے طور پراستعمال کرتے ہوئے غیر قانونی فوجی مداخلت اور خودمختار ممالک پر طویل عرصے تک قبضہ  کیے رکھا ، یہ عمل بین الاقوامی قوانین کیسنگین خلاف ورزی ہے جس سے متاثرہ ممالک  کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچا اور متاثرہ  ممالک کی معاشیاور سماجی ترقی بے حد سست ہو گئی، اس کے علاوہ مداخلت کایہ عمل  بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور بے گناہ شہریوں کی نقل مکانی کاباعث بھی ہے ۔غیر قانونی فوجی مداخلت سےمتاثرہ ممالک میںانسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

تقریر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک  کو غیر قانونی فوجی مداخلت بندکر نی چاہیئے اور متاثرہ ممالک کے  عوام کو معاوضہ ادا کرنا چاہیئےنیز متاثرہ ممالک میں قیام امن اور تعمیر نو کی ذمہ داری اٹھانیچاہیے۔ ان ممالک کو اپنے فوجیوں کے غیر قانونی قتل ، متاثرہممالک میں شہریوں کے ساتھ زیادتی اور انسانی حقوق کی دیگرسنگین خلاف ورزیوں کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنیچاہئیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا  سکے ۔