Official Web

انسانی حقوق کونسل میں چین کے تصورات اور کامیابیوں سےمتعارف کروایا گیا

بائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں چین کے نمائندےچھین شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویںسیشن میں چین کے انسانی حقوق کے تصورات اور کامیابیوں پرروشنی ڈالی۔

چھین شو نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےقیام کی سوویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ یہ انسانی حقوق کے لیےلڑنے ، انسانی حقوق کا احترام کرنے ، انسانی حقوق کے تحفظاور انسانی حقوق کی ترقی کے 100 سال ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آفچائنا عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے اس بات پر قائم رہی کہعوام کے لیے خوشگوار زندگی ہی سب سے بڑا انسانی حق ہے۔ چین کامیابی کے ساتھ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹانسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، چین نے جامع خوشحالمعاشرے کی تعمیر مکمل کرلی اور غربت کے مسَلے کو حل کیا ہے۔ چین نے انسانی حقوق میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چھین شو نے کہا کہ چینی حکومت نے حال ہی میں قومی انسانیحقوق کا ایکشن پلان (2021-2025) جاری کیا ۔ اس بات کو یقینیبنانے کے لیے سخت محنت کی جارہی ہےکہ چینی باشندوں کےتمام انسانی حقوق کی اعلیٰ سطح پر ضمانت دی جائے۔اس کےساتھ ساتھ، چین اپنی  انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کوبھی احسن طریقے سے ادا کرے گا ، انسانی حقوق کے بینالاقوامی تعاون میں حصہ لے گا اور بین الاقوامی انسانی حقوق کیترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گا۔

%d bloggers like this: