Official Web

چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار چین پر لیزر لائٹ شو کا اہتمام

بائیس ستمبر کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ  کی تقریبات کے سلسلے میں دیوار چین کےبادالنگ حصے پر خصوصی لیزر لائٹ شو منعقد ہوا۔ اس شو میںسرخ اور سبز رنگ کی روشنیاں استعمال کی گئیں۔ یہ دونوں رنگچین اور پاکستان کے جھنڈے کے علامتی رنگ ہیں۔ اس موقع پرلیزر لائٹس کی مدد سے چین اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ"آہنیدوستی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ایونٹ کا انعقاد چینمیں پاکستانی سفارت خانے اور بیجنگ میونسپل حکومت نےمشترکہ طور پر کیا  تھا۔

چین میں پاکستانی سفیر جناب معین الحق  نے تقریب میں شرکتکی اور  اس موقع پر اہم خطاب  کیا۔ سفیر پاکستان  نے اپنےخطاب میں کہا: "تاریخی عظیم دیوار چین پر منعقد ہونے والا لائٹشو پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے دوطرفہ دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالککی کئی  نسلوں کی شراکت اور کوششوں  کی تعریف کی۔انہوں نےمزید کہا کہ  پاکستان اور چین دو طرفہ ثقافتی اور عوامی تبادلے کومزید وسعت دے رہے جس کی مدد سے آئندہ نسلوں تک دوستانہتعلقات کا بہترین ورثہ منتقل کیا جا رہا ہے۔