پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک سابق را ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔

پرو پنجاب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں را کے ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال قید کاٹی۔

ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔

ڈینیل نے بتایا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔