Official Web

’12 سے 15 سال کے غیر ویکسین شدہ بچے بھی کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں’

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وہٹی نے غیر ویکسین شدہ12 سے 15 سال کے بچوں کےکورونا وائرس میں مبتلا ہونےکا خدشہ ظاہر کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وہٹی کا کہنا ہےکہ 12سے 15 سال کے  بغیر ویکسین شدہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ان کے علاوہ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر جوناتھن وین ٹام کا کہنا ہےکہ کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ، ایلفا ویرینٹ کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ خطرناک ہے،  اس لیے 12 سے15 سال کے بچوں میں کورونا وائرس کا شکار  ہونے کے امکانات کافی ہیں۔

کرس  وہٹی  نے تجویز دی ہے  کہ 12 سے 15 سال کے تمام بچوں کو  کورونا ویکسین ضرور لگائی جائے ۔

%d bloggers like this: