Official Web

نسلہ ٹاور کیس: مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

کراچی:  سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر 2 نجی اسپتالوں کی تعمیر کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہر بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر، ایڈمنسٹریٹر، تمام کنٹونمنٹس کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست اور تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔