Official Web

امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کے قومی دن پرمبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔