Official Web

ملک کے بیشتر شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں تیز  بارش سے نشیبی علاقے زیر  آب آگئے۔

 اسلام آباد، جہلم، حافظ آباد، مردان اور  آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

دوسری جانب  صوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں بارش کے بعد ہر چیز نکھر گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے  کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کہیں معتدل اور کہیں تیز  بارش ہو سکتی ہے۔

%d bloggers like this: