Official Web

وزیر خارجہ وانگ ای کا اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر کے بارے میں اظہار خیال

اکیس ستمبر کو صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعےاقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث میں شرکت کیاور ایک اہم تقریر کی۔ وزیر خارجہ وانگ ای نے صحافیوں کو صدر شی جن پھنگ کی تقریر کی اہمیت اور دور رس اثرات سے آگاہ کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے ایک بارپھر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر  پر زور دیا، ، بینالاقوامی یکجہتی پر اعتماد کا اظہار کیا  اور انسداد  وبا ،  دنیا کی مشترکہترقی ، اور دنیا میں تبدیلیوں کا جواب دینے کے لیے ایک بلیو پرنٹ پیش کیا ۔ اول ،چینی صدر نے انسداد وبا کی عالمی جنگ میں  چینکے خدمات پر روشنی ڈالی ۔ دوسرا عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کی آرا پیش کی۔ تیسری ،بین الاقوامی تعلقات کی ایک نئی قسم  کی تعمیر کے لیے چین کی تجویز پیش کی ۔ چوتھا عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے چینی فارمولا پیش کیا گیا۔

   جناب وانگ ای نے کہا  صدر شی جن پھنگ کا بیان واضح ہے اور پیشتر  ممالک کی مشترکہ خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسسے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونے کا پختہ عزم ، عالمی حکمرانی کے نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے اور اقوام متحدہ کی حیثیت اور کردار کے لئے مضبوط  حمایت کے مترادف  ہے۔ چین اقوام متحدہ کےچارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھے گا ، وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر کاربند رہے گا ، اور حقیقی کثیرالجہتی نظام کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا اور اس پر عمل کرے گا۔ انسانی امن اور ترقی کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالےگا۔