Official Web

اقوام متحدہ کی76ویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث کا آغاز

اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی  76ویں جنرل اسمبلی  کی عمومی بحث کا آغاز ہوا ۔ ایک سو سےزائد سربراہانِ مملکت ، حکام  اور اعلی نمائندے اجلاس میں وبا ، موسمیاتی تبدیلی ، معیشت کیپائیدار بحالی ، انسان ہمدردی کی صورتحال اور دیگر اہم مشترکہ چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے تبادلہِ خیال کریں گے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوتریس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو غیر معمولی خطراتاور منقسم صورتِ حال کا سامنا ہے، دنیا کو بیدار ہونا چاہیے۔ عالمی برادری کو امن و امان ، آب و ہوا ، امارت و غربت ، صنف، ڈیجیٹلائزنگاور نسلوں کے اختلافات کو ختم کرنے کے لیےسخت محنت کرنی چاہیے ، ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیے ، باہمی اعتماد بحال کرنا چاہیے اور  کثیرالجہتی کی شمع کو دوبارہ روشن کرنا چاہیے تاکہ دنیا کےلیے ایک بہترمستقبل تشکیل دیا جائے ۔