Official Web

افغانستان کے لیے چین کے خصوصی ایلچی کا دورہ کابل

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 22 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں متعارف کرایا کہ افغان طالبان کی دعوت پر ، چین کی وزارت خارجہ کے امور افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی، چھیو شاؤ یونگ نے  روس اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ 21تا  22 ستمبر  کابل کا دورہ کیا اور  افغان عبوریحکومت کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔ چین افغانستان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغان مسئلے کے سیاسی حل میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ طالبان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے چین ، روس اور پاکستان کےساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ تینوں ممالک نے افغانستان میں امن اور استحکام کو مضبوط کرنے میں تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ دورے کے دوران ، سفیروں نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی ہائی کمیشن کے سابق چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی ۔