Official Web

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوئی ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوئی ہے اور یہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.9 فیصد رہی جو اگلے سال 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ پاکستان کورونا لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں، کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے۔ سال 2021 میں پاکستان میں پٹرول اور بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ موخر کیا گیا، غریب طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے گئے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ہے۔