ترقیاتی حق کے بہتر تحفظ کے مطالبے کے لیے چینی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں مشترکہ تحریری بیانات

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 48 واں اجلاس سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے۔ حال ہی میں چین کی غیرسرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایکسچینج پروموشن ایسوسی ایشن اور تقریباً40 چینی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں ، تھنک ٹینکس اور انسانیحقوق کے اداروں نے اجلاس میں تحریری بیانات پیش کیے ،جنمیں زور دیا  گیا کہ ترقیاتی حق ایک بنیادی انسانی حق ہے جو اقواممتحدہ کے "ترقیاتی حق کے اعلامیہمیں درج ہے ، اور مختلفممالک میں سماجی تنظیموں نے ترقیاتی حق کے تحفظ کے لیے اہمکردار ادا کیا ہے۔ کووڈ۱۹ کی وبا سمیت چیلنجوں کا سامنا کرتےہوئے، بین الاقوامی برادری کو اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیے ، تعاونکے ذریعے ترقی کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے ،  ترقی کے ذریعےانسانی حقوق کو فروغ دینا چاہیے ، اور مختلف ممالک میں انسانیحقوق کے تحفظ کی سطح کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔

مشترکہ تحریری بیانات میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو دنیا میں انسانیحقوق کے نصب العین کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے اورخاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے بقا اور ترقی کےحقوق پر توجہ دینی چاہیے۔ طویل عرصے سے ، چین نے اپنے قومیحالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر عمل کیا ہےاور انسانی حقوق کے عوام پر مبنی تصور پر عمل کیا ہے، روزگاراور ترقی کے حق کو  بنیادی انسانی حقوق سمجھا ہے اور بڑیکامیابیاں حاصل کی ہیں۔