Official Web

سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویت کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ لکھا ہے جس میں یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے لئے اہم ہے، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی درخواست کی لیکن کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، پاکستان نے کورونا کے باوجود سخت حالات کے باوجود کویتی ائیرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیے۔ پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔