Official Web

آج تک کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی، نہ ہوگی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا، اب ذاتی نمائش نہیں بلکہ صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کر کے دکھاتے ہیں، آج تک کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی، نہ ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے ملاقات کی۔ انہوں نے عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل ترجیحی بنیاووں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج ہر ضلع کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے، تاریخ میں پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت اور اضلاع کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے شروع کئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے ہر پسماندہ ضلع کو نظر انداز کیا، عوامی منصوبوں میں لوٹ مار قصہ پارینہ بن چکی ہے، ایک بار پھر شہروں اور تحصیلوں کے وزٹ کا آغاز کر دیا ہے، جلد ملتان کا تفصیلی دورہ کروں گا، اپنے ادوار میں نمودو نمائش کرنیوالوں نے عوام کی ترجیحات کا تعین کئے بغیر منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کیا، سابق حکمرانوں نے عوام کی حقیقی ضروریات کو پشِ پست ڈالے رکھا۔

%d bloggers like this: