Official Web

’رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں‘

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد گزشتہ شب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پاکستان آنے سے منع کردیا گیا۔

اس حوالے سے جہاں شائقینِ کرکٹ کے دل اداس ہیں وہیں سابق کرکٹرز اور منیجمنٹ بھی دِل گرفتہ ہے۔

اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کو ہر ملک میں متاثر کیا لیکن وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے جو اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ ’شیر کی ایک دن کی زندگی بھیڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے۔‘

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ عزت کو ترجیح دینی چاہیے، ہم بدترین دنیا میں رہتے ہیں، یہاں رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا وقت ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہرپاکستانی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: