Official Web

چین 1.1 ارب لوگوں کی ویکسی نیشن کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے 19 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ، چین کے31 صوبوں (خود اختیار علاقوں ، بلدیات) اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور نے رپورٹ کیا ہے کہ چین میں1.1 ارب سے زائد  لوگوں کو کووڈ-19 ویکسینکی  خوراکیں دی جا چکی ہیں جو چین کی کل آبادی کا78فیصد ہے۔  چین میں1.022 ارب افراد ایسے ہیں جنکی ویکسینیشن کا  عمل مکمل ہو چکا ہے ۔چین میں ابتک ویکیسن کی کل 2.17 بلین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ چین  ویکسینیشن کی خوراکوں کی کل تعداد اور ویکسینیشن لگانے والے لوگوں کی تعداد  کے لحاظ سےدنیا میں پہلے نمبر پر ہے ، اور آبادی کی کوریج کی شرح کےلحاظ سے چین دنیا کے  اولین ممالک میں سے ایکہے۔
مانیٹرنگ سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں کورونا وائرسویکسینیشن کے منفی رد عمل کے واقعات 11.86 فی 100،000 خوراک ہیں ، اور عام اور غیر معمولی رد عمل کے واقعات 2019 میں چین میں دیگر اقسام کی ویکسین کی اوسط رپورٹ شدہ سطح سے کم ہیں۔
اس وقت ، چین کی ویکسین کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 ارب خوراکوں  تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ دنیامیں بلند ترین ہے۔

%d bloggers like this: