Official Web

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چینی سماجی تنظیموں کی توانا آواز

تیرہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں سیشن کے افتتاح کے بعد سے ، درجن سے زائد چینی سماجیتنظیموں نے مختلف موضوعات پر آن لائن مباحثوں میں فعال طور پر حصہ لیا ۔ چین میں غربت میں کمی میں کامیابی ، چین کی سماجیترقی اور چین کی جانب سے پیش کردہ بین الاقوامی تعاون پر مدللانداز میں اظہار خیال کیا۔ اس دوران اںہوں نے تمام بنی نوعانسان کے لئےامن ، ترقی ، انصاف ، جمہوریت  اور  آزادیکے حق کی ضرورت پر زور دیا۔ چین میں انسانی حقوق کی ترقی ،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے چین کی حاصل کردہکامیابیوں کا تعارف پیش کیا۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نام نہاد انسانی حقوق کیخلاف ورزی کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کیا۔

 یونائیٹڈ نیشن ایسوسی ایشن آف چائنا  اور چین کی غیر ملکی تبادلوں کو فروغ دینے والی غیر سرکاری تنظیم نے نشاندہی کی کہ وبا کے تناظر میں عالمی برادری کو متحد  ہونا چاہیے اور چند ملکوں کی اپنے مفادات کے لئے کی جانے والی بالادستی اور یک طرفہپسندی کی کوششوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔

چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز  اور چائنا تبت کلچرل پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے چین کے سنکیانگ اور تبت کی قابل ذکر کامیابیوں کو تفصیلی مثالوں اور اعداد و شمار کے ساتھ بیان  کیا۔