Official Web

پریانکا چوپڑا نے رئیلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دینے پر معذرت کرلی

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی رئیلیٹی شو  ‘دی ایکٹیوسٹ’ میں بحیثیت جج فرائض انجام دینے سے معذرت کرلی۔

دی ایکٹیوسٹ صحت، تعلیم اور ماحولیاتی مسائل سے جڑے لوگوں کے لیے جی 20 سمٹ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک چیلنج شو تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  پریانکا چوپڑا نے  یہ فیصلہ رئیلیٹی شو کے فارمیٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد کیا ۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ رئیلیٹی شو پر تنقید کو تسلیم کرتی ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ اس میں میری شرکت نے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔

اس سے قبل ’دی  ایکٹیوسٹ‘ کے فارمیٹ میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا  اور اسے  اب ایک مقابلے کے شو سے بدل کر ایک  دستاویزی فلم بنایا جائے گا۔