Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کا کوالٹی کے حوالے سے عالمی تعاون کو مستحکم کرنے کا عزم

چینی صدر شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو ہانگ جوشہر میں چائنا کوالٹی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکبادپیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوالٹیانسانی پیداوار اور زندگی کی ایک اہم ضمانت ہے۔انسانی سماجی ترقی کے دوران کوالٹی کے میدان میں  تبدیلی اور جدت نے پیداوار میں تکنیکی ترقی کوفروغ دیا ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایاہے۔انہوں نے کہا کہ چین کوالٹی کو بہتر بنانے ،کوالٹی کے معیار کو بلند کرنے ، مجموعی کوالٹی کےانتظام کو مضبوط بنانے ، معیار ، کارکردگی اور طاقت میں تبدیلی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوالٹی میں عالمی تعاون کو مستحکم کرنے ، مشترکہ طور پر معیاری تبدیلی اور جدت کو فروغ دینے ، کوالٹی انفراسٹرکچر رابطے کو بڑھانے ، عالمی معاشی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

رواں برس دو روزہ کانفرنس کا موضوع "کوالٹی ارتقاء ، ڈیجیٹل امپاورمنٹ ، گرین ترقی اور گلوبل ہم آہنگی” ہے۔اس دوران کوالٹی مینجمنٹ ، کاربن نیوٹرل ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور جدید سروس سیکٹر کی بہتری سے متعلق چھ فورمز بھی منعقد ہوں گے۔