Official Web

بیدو نیویگیشن ایپلی کیشنز سے متعلق پہلی بین الاقوامی سمٹ کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

سولہ ستمبر کو بیدو نیویگیشن ایپلی کیشنز سے متعلقپہلی بین الاقوامی سمٹ چین کے صوبہ حو نان میںشروع ہوئی جس کےلیے چینی صدر شی جن پھنگنے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میںعالمی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔وقت اور مقامات کی معلومات،پوزیشن اورنیویگیشن کی سروسز نئی اہم بنیادی تنصیبات بن چکیہیں۔انہوں نےنشاندہی کی کہ پچھلے سال جولائیمیں انہوں  نے بیدو  گلوبل سیٹلائٹ نیویگیشنسسٹم کی سروس کے آغاز کا اعلان کیا جس کےبعد سےدنیا کے نصف سے زائد ممالک یا علاقوںمیں بیدو سسٹم کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔بیدونیویگیشن ایپلی کیشنز کی مارکیٹائزیشن  ،انڈسٹریلائزیشن اور  انٹرنیشنلائزیشن کی ترقی کلیدیمرحلے میں داخل ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ بیدو سسٹم چینی عوام سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔چین بیدو نیویگیشن سسٹم کے نتائج کو عالمی برادری کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔