Official Web

لاہور میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی جمع، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور:  لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ گلبرگ، والٹن، دھرم پورہ، غازی آباد سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی۔ راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ میٹ آفس نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں وقفے وقفے سے بارش کا سپیل جاری رہے گا، ایئر پورٹ اور اطراف میں اب تک 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا تیسرا سپیل صبح نو بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شہر میں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

 

%d bloggers like this: