Official Web

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح کا 73واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر مینشن نامی عمارت میں1876کوجناح بھائی پونجا کے گھرآنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔

محققین اور تاریخ دانوں کے مطابق برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دوصدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا۔