Official Web

راشد خان کا استعفیٰ منظور، محمد نبی عیسیٰ خیل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

افغان حکومت کے مطابق کہ نجیب اللّٰہ زدران کو افغان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

بورڈ کے فیصلے سے ناخوش راشد خان نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیم ان کی مشاورت کے بغیر منتخب کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: