Official Web

چین کے نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025) کا اجرا

چین کی ریاستی  کونسل کے انفارمیشن آفس نے نو تاریخ کو "نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025)” جاری کیا۔

 ایکشن پلان آٹھ حصوں پر مشتمل ہے جن میں  تعارف ،اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی حقوق ، شہری اور سیاسی حقوق ، ماحولیاتی حقوق ، مخصوص گروہوں کے مفادات کا تحفظ ، انسانی حقوق کی تعلیم اور تحقیق ، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں شمولیت ، عمل درآمد ، نگرانی اور جائزہ شامل ہیں۔ 

ایکشن پلان نے نشاندہی کی کہ ، پچھلے تین نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان کے نفاذ کے تجربے  کی بنیاد پر ، چینی حکومتنے نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025) تشکیل دیا جس میں 2021سے 2025  تک کے عرصے میں  انسانی حقوق  کےمتعلق اہداف اور اقدامات تعین کئے گئے جو درج ذیل ہیں۔

اول ،غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنا  ،دیہی حیات کاری کو آگے بڑھانا  ، روزگار کی ترجیحی پالیسی کو نافذکرنا  ، صحت مند چین کی حکمت عملی کو نافذ کرنا ، سماجی تحفظ کے نظام کی تعمیر کو بہتر بنانا ، تعلیم کی منصفانہ ترقی کو فروغ دینا ، عوامی ثقافتی خدمات کو مضبوط بنانا ، اورتمام لوگ کی  مشترکہخوشحالی کو فروغ دینا .

دوئم ، شہریوں کی آزادانہ شرکت اور آزادانہ ترقی کے لیے گنجائش اور مواقع کو وسعت دینا ، ذاتی حقوق ، ذاتی معلومات کےحقوق ،جائیداد کے حقوق کی حفاظت کرنا، اور مذہبی عقیدے کیآزادی کے لیے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا  ، اور سول اور سیاسی حقوق کا احترام اور حفاظت کرنا۔

سوئم، پائیدار ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد ، آلودگی میں کمی اور کاربن میں کمی کے تقاضوں  کو پورا کرنا ، سبز ترقی کو فروغ دینا، ماحولیاتی تہذیب کا نظام قائم کرنا  اور انسان اور فطرت کے ہمآہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینا۔

چہارم ، مختلف مخصوص گروہوں جیسے نسلی اقلیتوں ، خواتین ، بچوں ، بوڑھوں ، معذوروں کے حقوق اور مفادات کے مساوی اور خصوصی تحفظ کو بہتر بنانا  اور تمام لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کوفروغ دینا ۔

پنجم ،انسانی حقوق کی تعلیم کو قومی تعلیمی نظام میں شامل کرنا ہوگا  تاکہ پورے معاشرے میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں شعور بڑھایا جا سکے۔

ششم ، پوری سنجیدگی سے متعلقہ  بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنا ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاملات میں  گہرائی سے حصہلینا ، انسانی حقوق کے عالمی نظام کی بہتری کو فروغ دینا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانا۔

ہفتم ،نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان کے نفاذ  کے لئےجائنٹ کانفرنس  کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے  تاکہ ایکشن پلانپر مکمل عملدرآمد کو ہمہ جہت اور  پوری طرح  یقینی بنایا جا سکے۔