Official Web

سوشل میڈیا پر یاسر نواز بھی اہلیہ ندا کا مذاق اڑانے لگے

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی اِن دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر اب ان کے شوہر اداکار یاسر نواز نے بھی پیروڈی کی ہے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک کلپ ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا جس میں وہ فارمولا ون ریسنگ کار اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق نہیں کر پائیں۔

ندا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا اور ان پر سیکڑوں میمز بنائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں مذاق اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز ندا کے شوہر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ندا کی فارمولا ون کار کے حوالے سے لاعلمی پر سر پر دوپٹہ اوڑھے اداکاری کررہے ہیں اور ان کی نقل اتار رہے ہیں۔

 

 

یاسر کی اس ویڈیو پر ناصرف صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔