Official Web

بالی وڈ زہریلی جگہ، پیار، خلوص کا وجود نہیں: کنگنا رناوت

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بالی وڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے بالی وڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم نگری زہریلی جگہ ہے اور یہاں پیار و ہمدردی نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے ۔کنگنا رناوت نے کہا کہ یہاں ہر کوئی ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے ، کوئی کسی کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ کیسی جگہ ہوگی۔واضح رہے کہ کنگنا آئے روز اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

%d bloggers like this: