Official Web

کوہاٹ سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور: سی ٹی ڈی نے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے ٹی ٹی پی کے 09 دہشت گرد گرفتار کرکے بھاری اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 05 عدد پاکٹ فون، 3 کلاشنکوف، 2 آر پی جی سیون بمعہ 14 گولے، گرنیڈ، 529 کارتوس ڈنگر، بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل اور کافی مقدار میں چارجر اور ایمونیشن برآمد کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے، اور ان کی شناخت سید ریاض، خبیب اللہ، فواد خان، مغفورالل، مسعود احمد، رسول محمد، حجت اللہ ، سعداللہ اور محمد عمر کے ناموں سے ہوگئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کےخصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

%d bloggers like this: