Official Web

اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی نشست کی بحالی کی پچاسویں سالگرہ

آٹھ ستمبر کو  چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنککے ذریعے  اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کینشست کی بحالی کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سےہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہسنہ ۱۹۷۱ میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کےتمام قانونی حقوق ومفادات بحال کیے گئے ۔ پچاسبرسوں میں چین عالمی امن کا معمار ،عالمی ترقی کا سبسے بڑا خدمت گار اور عالمی نظم و نسق کا مضبوط محافظبنا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ مختلف ممالک کو اتفاق رائےکرتے ہوئے تعاون کرنا چاہیئے ،کثیرالجہتی کی حفاظت اورعالمی امن و امان کا تحفظ کیا جائے،انسداد وبا کے تعاونکو مضبوط بنایا جائے،ترقی کو ترجیح دیتے ہوئےکھلے پن اوراشتراک پر مبنی عالمی معیشت کو فروغ دیاجائے،ماحولیاتی انتظام و انصرام کو بہتر بنایا جائے ، نیزتبادلوں و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے انسانی تہذیب وتمدن کو فروغ دیا جائے اور ایک صاف شفاف دنیا تعمیرکی جائے ۔