Official Web

چین اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون پر متفق

سات ستمبر کو چین اور برطانیہ نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور
تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کی کانفرنس کے
مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسی دن چین کے نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے نومبر میں گلاسگو
میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ۲۰۲۱ کے نامزد صدر
الوک شرما کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعےبات چیت کی۔
موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر یکجہتی پر زور دیتے ہوئے ہان چنگ نےاس امید کا
اظہار کیا کہ مذکورہ کانفرنس کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس کااحترام کرنے کے
لیے ایک بھرپورسیاسی پیغام دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے کے نفاذ کی
تفصیلات پر مذاکرات مکمل کیے جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عالمی ماحولیاتی
حکمرانی صحیح راہ پر گامزن رہےگی۔
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے الوک شرما نے
کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ موسمیاتی سرمایہ کاری ، توانائی ، کاربن ٹریڈنگ اور دیگر
شعبوں میں تبادلے و تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے ۔