Official Web

پاکستان کی میرال آصف شنگھائی تعاون تنظیم کی نوجوان ثقافتی سفیر منتخب

چھ ستمبر کو بیجنگ میں ماہرین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے نوجوان ثقافتی سفیر کی
تلاش کے حوالے سے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان سمیت
سولہ ممالک کے اٹھارہ نوجوانوں کو شنگھائی تعاون تنطیم کے نوجوان ثقافتی سفیر کے
طور پر منتخب کیا۔
یہ سرگرمی شنگھائی تعاون تنظیم کی بیسویں سالگرہ منانے اور سولہ سے سترہ ستمبر تک
دوشنبے میں منعقدہونے والی شنگھائی تعاون تنطیم کی سربراہی کانفرنس کے لیے منعقد
کی گئی ہے۔مئی سے لے کر اب تک سولہ ممالک سے ادب و فنونِ لطیفہ کے ۱۳۱ فن
پارے وصول ہوئے ہیں۔پاکستان کی میرال آصف شنگھائی تعاون تنظیم کی نوجوان ثقافتی
سفیر منتخب ہوئی ہیں۔ ترکی ، ایران ، نیپال اور سری لنکا سمیت کل سولہ ممالک سے
تعلق رکھنے والے نوجوان اس فہرست میں شامل ہیں۔