Official Web

گجرات: وین برساتی نالے میں گرگئی، 5 افراد ڈوب کر جاں بحق، 4 کو بچالیا گیا

گجرات:  گجرات میں جگوہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں گرگئی، حادثے میں 5 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ چار مسافروں کو بچالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں جگوہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں گر گئی، حادثے میں 9 افراد ڈوب گئے۔ برساتی نالے میں 5 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ 4 کو بچالیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے برساتی نالے سے لاشیں نکال لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرات کے قریب برساتی نالے میں وین گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

%d bloggers like this: