Official Web

ٹرین میں سفر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار ، ویکسین کے بغیر سفر پر پابندی

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ہوجائیں ہوشیار،15 ستمبر سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک نہ لگوانے والے مسافروں کو  ریلوے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

 پاکستان ریلوے نے 15 ستمبرسےکوروناویکسین کی ایک خوراک اور 15 اکتوبرسےمکمل ویکسی نیشن کےبغیرمسافروں کوٹکٹ نہ جاری کرنےکا اعلان کردیا ہے ۔

ترجمان ریلوے کےمطابق ریلوےاسٹیشنزپرایس او پیزکےمطابق چیکنگ کا نظام  مؤثربنایاگیاہے جبکہ 15 ستمبرسےکورونا ویکسین کی ایک خوراک اور15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن والے مسافروں کو ہی سفرکی اجازت ہوگی۔

ترجمان ریلوے  کا مزید  کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے بھی 15 ستمبرتک کورونا ویکسین کی ایک اور15 اکتوبرتک دوسری خوراک لگوانا لازم ہے ۔

%d bloggers like this: