Official Web

ورلڈ ایکسپو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ مڈل ایسٹ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے قریب تر ہو گا

ایکسپو دبئی 2020، دنیا کی مقبول ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔ ورلڈ ایکسپو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ مڈل ایسٹ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے قریب تر ہو گا۔ ایکسپو میں شرکت کرنے والے افراد بین الاقوامی ثقافت، موسیقی، ٹیکسٹائل، کھانوں، فن، آرٹ اور ٹیکنالوجی کی جدت کا نظارہ کر سکیں گے۔ ایکسپو دبئی میں اس بار 192 ممالک شرکت کریں گے اور ہر ملک کا انفرادی پویلین ان کے نمائندگی مسلسل 182 دن تک کرے گا۔ ایکسپو انٹرنیشنل پلیٹ فارمز کو گلوبل انویسٹمنٹ فورمز میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ایکسپو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ ایونٹ 360 پاکستانی کا پہلا ادارہ ہے جسے ایکسپو دوبئی 2020 کے لیے ٹکٹوں کے فروخت، بکنگ اور مختلف پیکجز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ایکسپو 2020 کے تین اہم پہلو ‘مواقع، موبیلٹی، پائیداری’ اس کو تفریح سے بھی زیادہ مزیدار بناتا ہے۔ ایکسپو 2020 میں ہم 191 ممالک کو ان کے پویلین میں ملسل 6 مہینوں تک نمائندگی کرتے دیکھیں گے۔ ایکسپو انٹرنیشنل پلیٹ فارمز کو گلوبل انویسٹمنٹ فورمز میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ انویسٹر پیکجنگ کانفرنس، کاروباری اشتراک اور زندگی بدلنے والے کئی مواقع ایکسپو 2020 میں ملیں گے۔

 

ایونٹ 360 کی مینجنگ ڈائریکٹر حرا سلیم نے کا کہنا ہے کہ ”ایکسپو 2020 اپنی نوعیت کا ایک منفرد ایونٹ ہے۔ جس میں دنیا بھر سے کڑوڑوں لوگ شرکت کریں گے۔ایکسپو جانے کا موقع نہ صرف کاروبارمیں فائدہ مند ہوگا، بلکہ ہر شعبے کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ اپنے کاروبار کو دنیا کے تمام ممالک کے پلیٹ فارمز پر معتارف کروانے سے بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی کا مقصد پاکستان میں کاروبار، انوسٹمنٹ اور سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے کاوربار سمیت، تعلیم اور مختلف شعبوں میں نقصان ہوا ہے، اور ایکسپو واحد ایسا مواقع ہے جس سے دوبارہ کاروباری سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کے چھ مہینوں میں ہر دن مختلف ہوگا۔ ہر دن نئے مواقع ، رنگا رنگ تقاریب، آتش بازی اور دنیا بھر سے آئے فنکاروں کے فن دیکھنے کو ملیں گے۔ تھیمٹک اور کنٹری پویلین کو دنیا کے مشہورماہر تعمیرات اور کریٹیو ٹیم نے بنایا ہے جنہوں نے مشہور زمانہ فلم ”لارڈز آف دی رنگز” میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔