Official Web

طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور کی بات ہے: جوبائیڈن

واشنگٹن:  طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، عالمی طاقتیں سوچ میں پڑ گئیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ جلن بائیڈن کے ساتھ ویک اینڈ گذارنے کے بعد واپس واشنگٹن پہنچے تو وائٹ ہاؤس کے لان میں صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ طالبان حکومت کو تسلیم کریں گے؟

جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور کی بات ہے، اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بھی کہہ چکی ہیں کہ امریکا کو طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، انہیں ان کے الفاظ سے نہیں عمل سے پرکھا جائے گا۔