Official Web

اطالوی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سےمتعلق پاکستان کےکردارکی تعریف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوجی ڈی مایو نے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی  ملاقات میں افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر امداد کے امور پر بھی گفتگو ہوئی

 آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق اطالوی  وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورت حال سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان سے پاکستان کے زیر اہتمام انخلا کے آپریشن کو بھی سراہا۔

اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

%d bloggers like this: