Official Web

کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب، راؤ سردار آئی جی کیلئے فائنل

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب بنانے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پینلز میں موجود تین تین افسروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کامران علی افضل کو چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظوری کے بعد سٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔