Official Web

اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار

راملہ: اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار ہو گئے۔

اسرائیل کے شمال میں واقع جیل سے چھ فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فرار ہونے والے فلسطینوں کو تلاش کر رہی ہے۔

فرار ہونے والوں میں سے 5 افراد کا تعلق اسلامک جہاد سے ہے اور ایک فتح پارٹی کا سابق کمانڈر رہا ہے۔

%d bloggers like this: