Official Web

قیام امن کے فوجی مشق شیئرڈ ڈیسٹنی ۲۰۲۱ کا انعقاد

6 سے 15 ستمبر تک چین کے صوبہ حہ نان میں  امن کے تحفظ کےحوالے سے بین الاقوامی فوجی مشق   شیئرڈ ڈیسٹنی  ۲۰۲۱منعقد ہورہی ہے۔چین، پاکستان ، منگولیا ،تھائی لینڈ چار ممالک کی افواج اس مشق میں شامل ہو رہی ہیں۔  

موجودہ فوجی مشق اقوام متحدہ کے تحت  امن کے تحفظ کے لیےمشترکہ آپریشن کا اہم حصہ ہے ۔ موجودہ فوجی مشق  حقیقی جنگیمیدان کے مطابق ترتیب دیے گئے ماحول میں کی جائے گی اورحقیقی جنگ کے معیار کے مطابق کی جائے گی  ۔

فوجی مشق کے دوران  چار ممالک کی افواج میدان جنگ سےمتعلق انٹیلی جنس ، سکیورٹی گشت،مسلح گارڈ، عام شہریوں کیحفاظت ، انسداد دہشت گردی کارروائیاں ،عارضی آپریشن بیس کیتعمیر،میدان جنگ میں بچاؤ اور انسداد وبا کےعمل سمیت مختلفٹاسکس مکمل کریں گی ۔

امن کا تحفظ انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اقوام متحدہ کاامن کے تحفظ   آپریشن نے دنیا کے امن کے تحفظ میں اہمکردار ادا کیا ہے ۔ چین  اقوام متحدہ کی امن سرگرمیوں  کی ثابتقدمی سے حمایت کرتا ہے اور اس کا مثبت شراکت دار بھی ہے۔ چین میں منعقد ہونے والی موجودہ  فوجی مشق کا مقصد اقواممتحدہ کے امن شراکت داروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور  تعاونکو بلند کرنا ہے ۔

%d bloggers like this: