Official Web

شی جن پھنگ کی جانب سے پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کے افتتاحی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

چھ ستمبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے پائیدار ترقی کے لیےبگ ڈیٹا پر مبنی بین الاقوامی ریسرچ سینٹر  اور 2021 پائیدار ترقیکے لیے بگ ڈیٹا  بین الاقوامی فورم کے افتتاحی اجلاس کے نامتہنیتی پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا  بینالاقوامی ریسرچ سینٹر کا قیام ایک اہم اقدام ہے جس کا میں نےاقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں پائیدار ترقی کے لیےاقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کے طور پراعلان کیا۔ 2030 کا ایجنڈا مختلف ممالک کی ترقی اور بین الاقوامیترقیاتی تعاون کے واضح اہداف کا تعین کرتا ہے۔ اس وقت ، دنیاکووڈ۱۹ کی وبا کے بہت بڑے اثرات سے دوچار ہے۔ تکنیکیجدت اور بگ ڈیٹا کا اطلاق عالمی برادری کو مشکلات پر قابو پانےاور 2030 کے ایجنڈے کو عالمی سطح پر نافذ کرنے میں مدد دےگا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ امید ہے کہ تمام فریقینپائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا  بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کے پلیٹفارم کا بھرپور استعمال کریں گے ، بگ ڈیٹا کی حمایت میں پائیدارترقی کے لیے منصوبہ بندی کریں گے، عالمی تعاون کو مضبوط بنائیںگے، 2030 کے ایجنڈا پر عملدرآمد اور بنی نوع انسان کے ہمنصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں خدمات سرانجام دیںگے۔