Official Web

پیرا لمپکس میں چینی کھلاڑیوں کی کامیابیاں ، چینی حکام کی مبارک باد

چین کے مرکزی حکام نے ۵ ستمبر کو ٹوکیوپیرالمپک گیمز ۲۰۲۰ میں چینی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر ان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے مشترکہ طور پر بھیجے گئے پیغام میں کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "آپ نے اپنے ملک اور لوگوں کے لیے بہت بڑا اعزازحاصل کیا ہے  اور ہم آپ کو دل کی گہرائیوںسے مبارکباد  پیش کرتے ہیں۔"

 چینی وفد نے پیرا لمپکس کے تمام مقابلوں میںکل 96 طلائی ، 60 چاندی اور 51 کانسی کے تمغےجیتے ہیں۔

چین گزشتہ پانچ پیرالمپکس سے طلائی تمغوں اورجیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سےسرفہرست ہے۔

%d bloggers like this: