Official Web

سعودیہ کا حوثی باغیوں کیجانب سے داغے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی فورسز  نے حوثی باغیوں کی جانب سے  داغے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

الجزیرہ کی ایک  رپورٹ کے مطابق  سعودی حکام  کا کہناہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے  نجران اور جوزان کی جانب 3 بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں دمام میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے میں دمام میں 2 بچوں کے زخمی ہونے اور  14 گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد نے بیلسٹک میزائل حملوں کا ذمہ دار  یمن کے باغی گروپ کو ٹھہرایا  ہے تاہم باغیوں کی جانب سے حملے کی ذمہ داری فی الحال قبول نہیں کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: