Official Web

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد سے انتقال کر گئے اور 3980 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64053 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26114 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 75 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے۔