Official Web

چین اور افغان طالبان کے سینئر عہدہ داروں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاو اور دوحہ میں افغانطالبان  کے دفتر برائے سیاسی امور کے نائب سربراہ  عبدالسلامحنفی کے درمیان دو ستمبر کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ فریقیننے افغان  صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیالکیا ۔ وو  جیانگ ہاو نے کہا کہ افغان صورتحال میں بنیادی تبدیلیآئی ہے ۔ افغانستان کی تقدیر  افغان عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔ چین اور افغانستان کے درمیان دیرینہ دوستی ہے ۔ چین نےہمیشہ افغان خود مختاری  اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور افغان عوام کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ امید ہےکہ افغانستان امن و استحکام کے حصول سے اپنے خوبصورتوطن کی تعمیر نو کرے گا۔

حنفی نے کہا کہ چین افغانستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ افغانطالبان ، افغانستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کےفروغ پر آمادہ ہیں ،  کسی بھی طاقت کو چین کے مفادات کونقصان پہنچانے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان میں چینی اداروں اور اہلکاروں کےتحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ   چین کا "بیلٹ اینڈ روڈتعاون افغانستان اورخطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے ۔ افغانستان امیدکرتا ہے کہ اس میں  فعال طور پر شرکت  کرے گا ۔