Official Web

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: شہرقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہرمیں مطلع جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روزسے کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم حبس ختم نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: