Official Web

ٹوکیو پیرالمپکس، پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو:  ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسک تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

حیدرعلی نے پانچویں مرتبہ 55.26 کی تھرو کیساتھ گولڈمیڈل جیتا۔ یوکرائن کے زبنیاک 52.43 میٹرز تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے اور سلور میڈل کے مستحق ٹھہرے جبکہ برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹرز تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برونز میڈل جیتا۔

حیدرعلی رواں پیرالمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈیل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اس سےقبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیتے۔مقابلے میں شرکت سے قبل حیدر علی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کورونا وبا کے سبب ٹریننگ کی سہولیات ناکافی رہیں جس کے سبب خود کو ویسے تیار نہیں کر پائے جو پیرالمپکس جیسے عالمی مقابلے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

%d bloggers like this: